موٹر سائیکل سارقین کی ٹولی بے نقاب، 3 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) سلطان بازار پولیس نے موٹر سائیکل سارقوں کی ٹولی کو بے نقاب کرکے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون گریدھر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سارقوں 21 سالہ جی رام انجینیلو20 سالہ گوپال کرشنا اور 24 سالہ شیخ کے باشاہ ساکن گنٹور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا جن کی مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔ انسپکٹر سلطان بازار منو یادو نے بتایا کہ ٹولی نے سلطان بازار، گوپال پورم، افضل گنج و سوریہ پیٹ اور چنتلا بالم پولیس حدود میں یہ سرقے کئے تھے ۔ پولیس نے مسروقہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ ع