موٹر سائیکل سارق گرفتار، مسروقہ سائیکلیں ضبط

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) موٹر سیکل کے سلسلہ وار سرقہ میں ملوث ایک عادی سارق کو پولیس ایل بی نگر نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ جی حسین ریڈی جو پیشہ سے کرین ڈرائیور ہے جس کا آندھراپردیش کے ضلع کرنول سے تعلق ہے۔ وہ ایک عادی سارق ہے اور نقلی چابیوں کے ذریعہ موٹر سائیکل کے تالے کو کھول کر سرقہ میں ملوث ہونے کا عادی ہے۔ اُس نے رچہ کنڈہ کے علاقہ ایل بی نگر چیتنیہ پوری، میرپیٹ، ایل بی نگر اور اوپل میں موٹر سائیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔