موٹر سائیکل سے گرنے پر زخمی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔ حیات نگر کے علاقہ میں خاتون بیٹے کی موٹر سیکل سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ منجولہ جو ملیش نامی شخص کی بیوی ، پوچم پلی یادادری علاقہ کی ساکن تھی ۔ یہ خاتون 14 جون کو اس کے بیٹے انیل کے ہمراہ بیٹے کی موٹر سیکل تیز رفتاری سے جاری تھی اور اس دوران خاتون موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون آج فوت ہوگئی ۔