موٹر سائیکل میں برقعہ پھنسنے سے لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ یاچارم میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک مسلم لڑکی موٹر سیکل میں برقعہ پھنس جانے کے نتیجہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی اور دوران علاج فوت ہوگئی۔ انسپکٹر یاچارم پولیس اسٹیشن مسٹر لنگیا کے مطابق 18 سالہ لڑکی ثناء جو ڈگری سال اول کی طالبہ تھی۔ اتوار کو اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سیکل پر کالج سے مکان واپس ہورہی تھی کہ راستہ میں اس کا برقعہ موٹر سیکل میں اتفاقی طور پر پھنس جانے کے نتیجہ میں وہ اچانک سڑک پر گر پڑی اور حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں اسے شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج پیر کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب