موٹر سائیکل کی خواہش پوری نہ ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) موٹر سائیکل کی خواہش پوری نہ ہونے پر دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 18 سالہ درگا پرساد جو پیران چیرو علاقہ کے ساکن گوپال کا بیٹا تھا پیشہ سے ویلڈنگ ورکر بتایا گیا ہے۔ پرساد کافی دنوں سے موٹر سائیکل کی خواہش کررہا تھا اور اس نے اس سلسلہ میں ویلڈنگ دوکان کے مالک اور اپنی والدہ سے بھی موٹر سائیکل خریدنے کے لئے رقم مانگی تھی اور وہ خود بھی رقم کا انتظام کرنے کی کوشش میں تھا۔ تاہم رقم کا انتظام نہ ہونے پر پرساد دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع