کسانوں میں تشویش کی لہر
یلاریڈی ۔24نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ زراعت عہدیداروں نے موٹے چاول کی کاشت نہ کرنے کیلئے کسانوں کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود جن کسانوں نے موٹے چاول کی کاشت جان بوجھ کر کی ہے آج کوئی خریدار نہ ہونے پر پریشان حال ہیں۔ جبکہ تاجر لوگ باریک چاول کے دھان کو کھیتوں کے پاس ہی خریدی کر رہے ہیں۔ حکومت کے خریدی سنٹروں پر فروخت کرنے کیلئے بھی وہاں ابھی تک دھان کی پیمائش کا آغاز نہ ہونے سے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ضلع بھر میں خریف سیزن میں تقریبا316000 ایکر پر کاشت کی گئی جس میں 265000 ایکرس پر باریک چاول کی کاشت کی گئی اور 55000ایکر پر موٹے چاول کی کاشت کی گئی۔ فی الوقت ریاستی حکومت نے 418 دھان خریدی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جس میں IKP کے تحت 187 سنٹر اور زرعی سوسائیٹی کے تحت 231 سنٹر قائم کئے گئے۔ لیکن یہ سنٹرس برائے نام عمل میں لائے گئے کئی سنٹروں پر خریدی کا ابھی آغاز نہ ہوا۔ سوسائٹی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ضلع میں کم لوگ کسان موٹے دھان کی کاشت کی ہے جس سے خریدی کا عمل شروع کرنے میں تاخیر ہوگی اور کئی جگہ لاری میں مکمل دھان کا لوڈ نہ بھرنے سے بھی خریدی نہ ہوپارہی ہے۔ جبکہ یلاریڈی میں دھان کو سنٹروں پر لائے 20 دنوں سے ذیادہ ہونے کو ہیں اور اب تک خریدی نہ ہوسکی۔ ایسے میں رائیس ملوں کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر کسانوں کیساتھ کئی شرائط کی بات کررہے ہیں جس سے کسانوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت فوری موٹے دھان کی خریدی کرتے ہوئے کسانوں میں پائی جانے والی تشویش دور کرے۔ کچھ بھی ہو منع کرنے کے بعد بھی موٹے چاول کی کاشت کرکے آج کسان پریشان حال ہیں۔