موہن بھاگوت پر ہجوم تشدد میں ہلاکتوں سے انکار کا الزام : سی پی آئی ایم

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے چہارشنبہ کو کہا کہ’ لنچنگ‘ (ہجومی تشدد) کے اصطلاح کا کسی علاقائی، تہذ یبی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کمیونسٹ جماعت نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر الزام عائد کیا کہ وہ دراصل ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات میں کئی بے قصور افراد کی ہلاکتوں سے انکار کر رہے ہیں۔بھاگوت نے اس سے ایک دن قبل کہا تھا کہ لنچنگ کا لفظ ہندوستانی روایات میں اجنبی ہے۔