بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں آج دیر شام تک انتخابی میٹنگوں میں شرکت کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یادو نے شام کو مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے نوین شاہدرہ میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کیا۔ پھر بدلی اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کیا۔ وہ دیر رات دہلی سے اندور واپس چلے گئے۔
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے بی ایس پی امیدوار ہربلاس کا قتل
چنڈی گڑھ : ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تین ماہ قبل نارائن گڑھ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار کے طور پر لڑنے والے ہربلاس راجوماجرا کا جمعہ کی رات گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہربلاس اہلوالیہ پارک کے قریب اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کار میں سوار تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
انہیں چنڈی گڑھ کے پی جی آئی لایا گیا، جہاں رات دیر گئے ان کی موت ہوگئی۔