مٹن قورمہ

   

اجزا : گوشت ایک کلو، پیاز تین عدد، دہی ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ دوچمچہ، لال مرچ پاوڈر ایک چمچہ، ہلدی پاوڈرآدھا چمچہ، دھنیا پاوڈردو چمچہ، زیرہ پاوڈر اور گرم مسالہ پاوڈر ایک، ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، بادام دس سے 12 عدد (پیس کر پیسٹ بنا لیں)، گھی یا تیل آدھا کپ، پانی حسب ِ ضرورت، ثابت گرم مسالہ (دار چینی ایک ٹکڑا، لونگ چار سے پانچ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد، تیز پتہ ایک عدد۔
ترکیب : ایک دیگچی میں گھی یا تیل گرم کریں۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری براون ہونے تک بھون لیں اور پھر نکال کر الگ رکھ دیں۔ اسی دیگچی میں ثابت گرم مسالہ ڈال کر ذرا دیر بھونیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر خوشبوآنے تک بھونیں۔ اس میں گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں دہی، لال مرچ پاوڈر، ہلدی پاوڈر، دھنیا پاوڈر، زیرہ پاوڈر اور نمک ڈالیں۔ گوشت کو مزید بھوننے کے بعد، اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن لگا کر درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ جب گوشت نرم ہو جائے تو اس میں بادام کا پیسٹ اور فرائی کی ہوئی پیاز شامل کرکے ملا لیں۔ آخر میں گرم مسالہ پاوڈر چھڑک کر چولہے کی آنچ ہلکی کرکے دس سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں تاکہ تیل اوپرآجائے اور قورمہ مزید گاڑھا ہو جائے۔ تیار مٹن قورمہ کو نان کیساتھ گرم گرم پیش کریں۔