مٹ پلی تلنگانہ جہد کار کونڈہ لکشمن باپوجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

   

مٹ پلی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی میں تلنگانہ جہد کار کونڈہ لکشمن باپوجی کے مجسمہ کی قدیم بس اسٹانڈ شاستریچوراہے پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں نقاب کشائی انجام دی گئی ۔ بعد ازاں ایم ایل اے نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جہد کار کونڈہ لکشمن باپوجی ایک عظیم قائد تھے ۔ انہوں نے حصول تلنگانہ جدوجہد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ۔ ان کے مشن کو آگے رکھ کر تلنگانہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہر فرد اپنا تعاون پیش کرے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن راناوینی سجاتا ستیہ نارائنا وائس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ ایم ایل اے امیدوار ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کمار سامباری پربھاکر پدماشالی سنگم قائدیئن و مقامی احباب موجود تھے ۔