مٹ پلی میں صحافیوں کا زبردست احتجاجی دھرنا

   

رپورٹر پر حملہ کے خلاف برہمی، سب کلکٹر و ڈی ایس پی کو یادداشت کی حوالگی

مٹ پلی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی میں آندھرا جیوتی ٹاؤن رپورٹر وینو راؤ پر ہفتہ کی رات قاتلانہ حملہ ہوا۔ آج مٹ پلی شہر میں پریس کلب مٹ پلی ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) کی جانب سے مٹ پلی قومی شاہراہ پر احتجاج و راستہ روکو منظم کیا گیا جس کی وجہ سے شاہراہ کی دونوں سمت کیلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔ دھرنا و احتجاج ضلع جگتیال پریس کلب صدر و سکریٹری اور مٹ پلی پریس کلب صدر کوٹا گری دشرتم کی ہدایت پر منظم کیا گیا۔ احتجاج قدیم بس اسٹانڈ شاستری چوراہے پر کیا گیا۔ اس دوران ایس آئی مٹ پلی شیام راج مقام واردات پر پہنچ کر اخباری نمائندوں سے دھرنا کی اختتام کی خواہش کی اور تیقن دیا کہ خاطیوں و شرپسندوں کو قانونی دائرہ میں لاکر جلد از جلد کارروائی کی جائے گی اور دوبارہ اس طرح کی کیفیات رونما نہیں ہوں گے۔ دھرنا کے اختتام کے بعد پریس کلب مٹ پلی ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) کی جانب سے سب کلکٹر آر ڈی او مٹ پلی ٹی ونود کار اور ڈی ایس پی ونگا رویندر ریڈی کو فوری کارروائی کی جانے اور اخباری نمائندوں کا تحفظ و انصاف کے حصول پر مبنی تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر پریس کلب مٹ پلی ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) کی جانب سے سکریٹری پرم کوشم نرسیا نامپلی نملادری، ایلیگٹی کرشنا ، محمد صابر حسین قادری، تروکویلا وینکٹا رمنا، کوٹا گری ارون گوڑ، گوسا لنگاریڈی، گوجیٹی سرینواس، امولہ پروین، میکلاشوا، محمد وسیم، ناگاراجو، سرینواس، محمد سمیع، محمد شاہد، محمد عبدالعزیز، کارتک، رام پرساد، شیخ امام، روی راج، انجیا اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کئے۔