مچھلی میں صحت کے درجنوں راز پوشیدہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ پروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک مچھلی ہے۔ یہ اومیگا3 چکنے ترشے (فیٹی ایسڈز) جیسے بنیادی غذائی اجزا سے بھرپور ہے۔ جسم کو دبلا پتلا رکھنے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے مچھلی کی پروٹین بہترین ہے۔ مچھلی سے صرف پیٹ کم نہیں ہوتا بلکہ جسم کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ یہ جگر، دماغ اور نیند کے لئے مفید ہے۔ اس لئے اپنی خوراک میں مچھلی کو ضرور شامل کریں تاکہ مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکیں۔
امراضِ قلب میں کمی: امریکن جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق مچھلی کھانے سے دل کی مہلک بیماریوں اور شریانوں کے بند ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔ مچھلی میں دل کے لیے مفید اومیگا3 چکنے ترشے ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے، دل کی حفاظت کرنے اور دیرینہ امراض سے بچانے میں مددگار ہیں۔
وٹامن ڈی کا شاندار ذریعہ: دی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (امریکہ) کے مطابق مچھلی میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ بنیادی غذائی اجزاء کا بہت اچھا ذریعہ تصور ہوتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق وٹامن ڈی کیلشیم کے انجذاب کے لئے مفید ہے جس سے ہڈیوں کی صحت اور نمو میں اضافہ ہوتا ہے۔
نظر میں بہتری: ایجنسی فار ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ کوالٹی کے مطابق اومیگا 3 چکنے ترشے نظر اور آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔ اس کا سبب دماغ اور آنکھوں میں ان ترشوں کا زیادہ ارتکاز ہے۔ اچھی نیند: اگرآپ کو تاخیر سے نیندآنے یا خراب نیند کا مسئلہ درپیش ہے تو مچھلی کا استعمال ایک اچھا فیصلہ ہو گا۔ دی جرنل آف کلینکل سلیپ میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کھانے میں اضافے سے زیادہ تر افراد کی نیند کا معیار بہتر ہوا۔ محققین کا خیال ہے کہ مچھلی میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سونے میں مدد گار ہے۔ مچھلی جِلد کو بہتر بناتی ہے اور مہاسوں میں مفید ہے۔ بائیو میڈ سنٹرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مہاسوں سے جِلد کو پاک کرنے میں مچھلی کا تیل فائدہ مند ہے۔
جوڑوں کیلئے مفید: اگرآپ کو جوڑوں کی دیرینہ سوزش کا مرض گنٹھیا نما وجع الفاصل ہے تو سوجن اور درد میں کمی کے لئے زیادہ مچھلی کھانا مفید ہو گا۔
کینسر کے خلاف لڑائی: دی امریکن جرنلآف کلینکل نیوٹریشن‘‘ کا کہنا ہے کہ مچھلی بعض اقسام کے سرطان کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ اس کی تحقیق کے مطابق زیادہ مچھلی کھانے والوں میں تھوڑی کھانے والوں کی نسبت نظام انہضام سے جڑے درون دہن، حلق، بڑیآنت اور پتے کے سرطان کم ہوتے ہیں۔
بہتر میٹابولزم: یونیورسٹیآف گوئلف کے ڈیپارٹمنٹآف ہیومن ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سائنس کے مطابق مچھلی میں کثیر مقدار میں پائے جانے والے اومیگا 3 چکنے ترشے میٹابولزم (غذا کے انہضام و انجذاب) پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔