مکان میں خفیہ کیمرے، مالک مکان کا بیٹا گرفتار

   

نئی دہلی : مشرقی دہلی کے شکرپور علاقے میں ایک شخص (30 سال) کو بیڈ روم میں خفیہ کیمرے نصب کرنے اور اپنی خاتون کرایہ دار کی فلمبندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس نے بتاایا کہ یہ خاتون جو سیول سرویسز کے امتحانات کی تیاری کررہی تی، پچھلے کچھ مہینوں سے اس گھر میں اکیلی رہتی تھی اور جب وہ شہر سے باہر جاتی تھی تو مالک مکان کے بیٹے کرن کو چابیاں دیتی تھی۔ ڈی سی پی (ایسٹ) اپوروا گپتا نے کہاکہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب خاتون نے اپنے واٹس ایپ میں کچھ غیرمعمولی سرگرمی دیکھی۔ اس نے کہاکہ اُسے اپنے مسلک آلات کو چیک کرنے کا مشورہ ملنے کے بعد اس نے پایا کہ WhatsApp اکاؤنٹ نامعلوم لیپ ٹاپ پر ’Login‘ ہے اور پھر اس نے فوری طور پر وہاں سے لاگ آؤٹ کیا۔