مکتھل میں 23 اور کوسگی میں 26 نومبر کو کلکٹر کا عوامی شکایتی پروگرام

   


نارائن پیٹ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں انکشاف کیا کہ 23 نومبر کو مکتھل منڈل میں عوامی شکایات کی سماعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 تاریخ کو مکتھل منڈل کا دورہ کریں گے اور اسی طرح وہ 26 تاریخ کو کوسگی منڈل کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوپہر 12 بجے سے ایک بجے تک منڈل تحصیلدار کے دفتر میں موجود رہیں گے اور عوامی شکایات حاصل کریں گے۔ اس لیے ان دونوں منڈلوں کے لوگوں کو اپنی پرجاوانی شکایتیں لے کر کل پرجاوانی کے لیے کلکٹر کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مکتھل اور کوسگی منڈل کے آس پاس کے دیہاتوں و قصبات کے عوام کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری اخراجات کرکے کلکٹریٹ کے چکر کاٹنے کے بجائے وہاں آکر شکایات پیش کریں اور دیں۔