مکرم جاہ بہادر کوسابق صدرنشین اقلیتی کمیشن قمر الدین کا خراج

   

حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) سابق صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین نے آصف ثامن نواب میر برکت علی خاں کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے چومحلہ پیالیس پہنچ کر مکرم جاہ بہادر کا دیدار کیا اور خانوادہ آصفیہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ مکرم جاہ کے فرزند پرنس عظمت جاہ کو پرسہ دیتے ہوئے محمد قمر الدین نے کہا کہ آصف جاہی سلاطین کی فلاحی اور عوامی خدمات کا اہلیان حیدرآباد کے دلوں میں غیر معمولی احترام ہے۔ ر

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ کئی ہاسپٹلس کے ذریعہ غریبوں کیلئے مفت طبی امداد کا انتظام کیا گیا۔ محمد قمر الدین نے کہا کہ آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں کی فلاحی سرگرمیوں کو آصف ثامن نے جاری رکھا تھا۔ر