نئی دہلی 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو ملک کے باشندوں کو مکر سکرانتی کی مبارکباد دی ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘فطرت، روایت اور ثقافت کے رنگوں سے بھرے مقدس مکر سنکرانتی کی آپ سب کو دل سے مبارکباد’’۔ملک بھر میں آج مکر سکرانتی کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر دریائے گنگا ، پریاگ راج، وارانسی سمیت دیگر شہروں میں لوگوں نے گنگا میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔