اجزا: گوشت آدھا کلو، گاجر ایک عدد، آلو ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، پھول گوبھی ایک عدد چھوٹی، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد، ادرک پسا ہوا ایک چمچہ، پیاز ایک عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچہ، ہلدی ایک چمچہ، ثابت رائی آدھا چمچہ، کلونجی آدھا چمچہ، سرکہ آدھی پیالی، ہری مرچیں چار سے چھ عدد، کوکنگ آئیل چار چمچہ۔
ترکیب : باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئیل میں فرائی کرلیں۔پھر اس میں ادرک ، نمک ، لال مرچیں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔گوشت کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں ڈیڑھ سے دو پیالی پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے ڈھک دیں۔سبزیوں کو صاف دھو کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔نمک اور ہلدی لگا کر کچھ دیر پھیلا کر رکھیں۔پیالے میں سرکہ ڈالیں،ہری مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں،لہسن کے جوؤں کو درمیان سے کاٹ لیں اور رائی اور کلونجی کو موٹا کوٹ لیں۔ ان تمام چیزوں کو سرکہ میں ڈال دیں۔آخر میں کٹی ہوئی سبزیوں کو سرکے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔گوشت گلنے پر آجائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں سبزیوں کا تیارکیا ہوا اچار ڈال کر ملائیں اور دس سے بارہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔