ایک پاکستانی ورکر کو مکہ شریف میں بہترین صفائی کرنے کے اعزاز سے نوازا گیا‘ اور مسجد حرام کے انتظامیہ نے مذکورہ ورکرکو نقد انعام سے نوازنا چاہا مگر اس نے انکار کردیا۔
مذکورہ پاکستانی نے اس کے بجائے حجر اسماعیل میں نماز ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کو پورا کردیاگیا۔وہاں دروازہ بند کردینے کے بعد حجر اسماعیل کی صفائی کے اب مکمل ذمہ داری اسی شخص کے سپرد کردی گئی ہے