حیدرآباد/10 اپریل ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے رمضان المبارک میں تاریخی مکہ مسجد میں جمعہ کے موقع پر مختلف تنظیموں کو جلسہ یوم القرآن کی اجازت دی ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے چار جمعہ میں پہلا اور آخری یعنی جمعۃ الوداع مجلس اتحادالمسلمین کو الاٹ کیا گیا جبکہ دوسرا جمعہ سنی علماء بورڈ اور تیسرا جمعہ مجلس بچاؤ تحریک کو الاٹ کیا گیا۔ تنظیموں کو حکومت کے قواعد پر عمل کی ہدایت دی گئی ۔ جلسہ کو دو گھنٹے میں ختم کرنا ہوگا اور اندرونی حصہ میں دو باکس ٹائپ اسپیکر کی اجازت رہیگی۔ جلسہ کو سیاسی اغراض کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ رمضان میں خالصتاً مذہبی اجتماع کیا جانا چاہیئے۔ جلسہ کا اہتمام بیرونی کھلے حصہ میں کیا جائے تنظیموں کو اپنے طور پر انتظامات کرنے ہوں گے۔ جلسہ کیلئے پولیس سے قبل از وقت اجازت حاصل کی جائے۔ر