مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

   

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سعودی خبررساں اداے کے مطابق مکہ مکرمہ میں 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے ٹویٹ میں بتایا کہ مکہ مکرمہ، جدہ ، دمام، طائف اور دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ آئندہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔