مکہ میں کئی دکانیں بند کردی گئی

   

مکہ مکرمہ7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مکہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے پر متعدد ادارے سربمہر کردیے. یہ ادارے العتیبیہ محلے میں کھانے پینے کی اشیا کا کاروبار کررہے تھے۔ میونسپلٹی کی نگراں ٹیمیں کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی مراکز، دکانوں اور مالز پر وقتا فوقتا چھاپے مار رہی ہیں۔العتیبیہ محلے میں چھاپہ مہم کے دوران خلاف ورزیاں پر ادارے بند کرائے گئے۔العتیبیہ میں چار ایسی دکانیں ریکارڈ پر آئیں جن کے پاس اجازت نامے نہیں تھے اور حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزیاں کررہے تھے-میونسپلٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ دکانوں سے پندرہ کلو گرام کھانے پینے کی ایسی اشیا ضبط کی گئیں جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں جبکہ ان کے یہاں ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرنے والے ملازم بھی تھے۔