مکہ ٹاور کو بادلوں نے گھیر لیا،دلکش منظر

,

   

مکہ مکرمہ ۔ سعودی عرب کے متعددشہروں میں جمعرات سے بارشوں کا آغاز ہو گیا۔ مکہ مکرمہ ، جدہ ، مدینہ منورہ ، طائف اور دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔بارش سے قبل کالی گھٹاوں کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا تھا۔ مکہ مکرمہ میں گھنے بادلوں کی وجہ سے مکہ کلاک ٹاور بادلوں میں چھپ گیا اور یہ منظر انتہائی دلکش نظر آرہا تھا ۔بادلوں نے کلاک ٹاور کو مکمل طور پر اپنے اندرچھپا لیا تھا جس کی وجہ سے ٹاورکے نیچے سے اسکا بلند حصہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔معروف فوٹوگرافر بجاش نے بادلوں میں گھرے کلاک ٹاور کی تصاویر لیں جو انتہائی خوبصورت منظر پیش کررہی تھیں۔یاد رہے کلاک ٹاورکی تعمیر2013 میں مکمل ہوئی تھی اس کی بلندی 607 میٹر ہے جبکہ ٹاورکی چھت پر سہنرا ہلال بنا ہے جس میں نصب خصوصی لائٹیں میلوں دور سے دکھائی دیتی ہیں۔کلاک ٹاور میں تقریبا 21 ہزار ایل ای ڈیز نصب کی گئی ہیں جو ہراذان کے وقت روشن ہوتی ہیں جس سے دور سے ہی انہیں دیکھ کر نماز کے وقت کا پتا چل جاتا ہے۔