مکیش امبانی کو 2.6 بلین ڈالر کا خسارہ

,

   

بلوم برگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر
٭ ریلائنس انڈسٹریز کے صدرنشین مکیش امبانی کو 2.6 بلین کا خسارہ ہوا ہے اور وہ بلوم برگ کی دولت مند افراد کی فہرست میں 4 درجہ نیچے آگئے ہیں اور اب وہ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ سالانہ عام اجلاس کے بعد یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آرامکو کو آئیل ٹو کیمیکل کے بزنس کے 20% شیئر فروخت کرنے کمپنی کے منصوبے میں تاخیر کے مکیش امبانی کے اعلان کے بعد چہارشنبہ کو ریلائنس کے شیئرس 3.7% کم پر بند ہوئے۔ 15 بلین ڈالرس کی مالیت کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا۔