٭ مکیش امبانی زیر قیادت کمپنی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) جمعرات کو ایسی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی جس میں مارکٹ میں مشغول سرمایہ کے معاملہ میں 10 لاکھ کروڑ روپئے کا نشانہ عبور کرلیا ہے۔ آر آئی ایل شیئرس بامبے اسٹاک ایکسچینج میں فی حصص 1,581.25 روپئے کی 52 ہفتے میں سب سے اونچی قیمت پر پہنچ گئے ہیں۔ آر آئی ایل نے اکتوبر میں 9 لاکھ کروڑ روپئے کا نشانہ عبور کیا تھا اور تب بھی وہ یہ سنگ میل پورا کرنے والی پہلی انڈین کمپنی بنی تھی۔