ایودھیا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ 6اگست سے یومیہ اساس پرمعاملہ کی سنوائی ہوگی اور بھروسہ جتایا کہ سپریم کورٹ عوام کے احساسات کا احترام کرے گا
فیض آباد۔سپریم کورٹ کی جانب سے ثالثی کی کوششیں ناکام ہونے کا اعلان کے ایک روز بعد اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز کہاکہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ بات چیت کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
ایودھیا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ 6اگست سے یومیہ اساس پرمعاملہ کی سنوائی ہوگی اور بھروسہ جتایا کہ سپریم کورٹ عوام کے احساسات کا احترام کرے گا۔
قبل ازیں دن میں یوگی نے پرامہاشا رام چندر داس کو خراج پیش کیا اور دیگمبر اکھاڑہ میں گیسٹ ہاوز کا افتتاح بھی انجام دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے اکھاڑہ کے مقامی پجاریوں سے بھی ملاقات کی جو متنازعہ سائیڈ پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرکا مطالبہ کررہے ہیں۔
مذکورہ چیف منسٹر سروے ندی کی کنارے بھی پہنچے اور میرپور دیوبا میں دنیا کے سب سے بڑے مجسمہ رام کے مجوزہ مقام پر معائنہ بھی کیا۔
انہوں نے عوا م سے خطاب کرتے ہوئے ہہاکہ ”ہم لوگ پہلے سے جانتے ہیں کہ ثالثی سب اب کچھ ہونے والے نہیں ہے۔
لیکن اچھی کوشش ہے‘ کوشش اگر ہوتو اچھی بات ہے۔ لیکن اس کا نتیجہ دوبارپ ناکام ہورہا ہے۔مہابھارت سے قبل بھی ثالثی کی کوشش ہوئی مگر وہ ناکام ہوگئی تھی“۔
انہوں نے کہاکہ ”اب معاملہ کی سنوائی 6اگست سے یومیہ اساس پر ہوگئی اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ عوام کے جذبات کا احترام کرے گا
ایودھیاکووہ ملنا چاہئے جسکا وہ حقدار ہے“۔ ایودھیا کی ترقی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاریخی شہر کونیاشناخت اس کا روحانی وقار ملنا چاہئے اسکاخاص خیال رکھا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ چیف منسٹر نے مہاجار جامتھرا برائے گپتا ر گھاٹ بھی گئے جہاں پر انہوں نے 133کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے پراجکٹوں کا جانچ کی