مہابھارت کے شکونی ماما چل بسے

   

ممبئی۔ ٹی وی کی دنیا کیلئے ایک بری خبر ہے۔ معروف اداکارہ سلوچنا اس دنیا چھوڑگئیں۔ اس کے ساتھ ہی اب ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار گوفی پینٹل نے بھی سب کو الوداع کہہ دیا ہے۔ مہابھارت میں شکونی ماما کا کردار ادا کرنے والے گوفی پینٹل کا انتقال ہوگیا۔ اداکار نے 79 سال کی عمر میں آخری سانسیں لی ہیں اور ان کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے ہی کی ہے۔ اداکار کی موت کی خبر نے ایک بار پھر ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری کو غمگین کر دیا ہے۔ جہاں ایک طرف گوفی پینٹل کا خاندان غم کے آنسوؤں میں ڈوبا ہوا ہے وہیں مداح بھی سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔