’’مہاتما ‘‘ سونو سود، شیوسینا کا طنز

   

٭٭ شیوسینا قائد سنجے راوت نے فلمسٹار سونو سود پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاتما گری کررہے ہیں ۔ سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران مہاراشٹرا سے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات بھیجنے میں مدد کی تھی جس کیلئے ان کی ہر گوشہ سے تعریف کی گئی تھی ۔ سنجے راوت نے کہا کہ سونو سود جلد ہی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور ممبئی کیلئے سیلیبریٹی منیجر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سونو سود بی جے پی کا مہرا ہے اور وہ مستقبل میں پارٹی کیلئے مہم چلائیں گے ۔