مہاتما گاندھی کے 150ویں سالگرہ کے موقع پر انوکھے انداز میں خراج تحسین، ریل کے ڈبوں پر گاندھی کی تصاویر

,

   

ممبئی: انڈین ریلوے نے اس سال بابائے قوم مہاتماگاندھی کے 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ انڈین ریلوے نے ٹرین کے ڈبو ں پر گاندھی جی کی تصاویر بنوارہا ہے۔ گاندھی جی کی تصویروں کے ساتھ ترنگا کلر بھی نظر آئے گا۔ یہ تصویر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے او ربہت جلد اختتام کو پہنچے گا۔ یہ ٹرینیں سنٹرل ریلوے زون میں چلتی ہیں۔

یہ لوکل ٹرینیں ہیں جو ممبئی تا پونا اور ممبئی تا کونکن کے درمیان چلتی ہیں۔ پینٹ تصاویر بنانے کی ذمہ داری مشہور مصور شری چنتن ڈونڈے کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مہاتما گاندھی جی یا باپو بابائے قوم ہیں جنہوں نے ہمیں سوچھتا (صاف ستھراء) رہنا سکھایا۔ہم اس پینٹگس سے انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔“ واضح رہے کہ اس سال2اکٹوبر کو گاندھی جی کی 150سال گرہ کے موقع