مہاجر مزدوروں کی واپسی کیلئے کانگریس کی مدد

   

Ferty9 Clinic

مزدوروںکو لانے 1000 بسوں کی فہرست یو پی حکومت کے حوالے
لکھنؤ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاجر مزدوروں کے سلسلے میں اترپردیش حکومت اور کانگریس کے درمیان جاری سیاست کے درمیان اتررپردیش کانگریس نے حکومت کو ان بسوں کی فہرست فراہم کی ہے جسے پارٹی نے سرحد پر موجود مہاجر مزدوروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے دستیاب کرایا ہے ۔گذشتہ کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاجر مزدوروں کے سلسلے میں کانگریس پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ کانگریس نے 1000بسوں کو فراہم کرنے کی خواہش کر اظہار کیا ہے لیکن اس نے نہ تو بسوں کی لسٹ،رجسٹریشن نمبر اور نہ ہی دیگر معلومات فراہم کی ہیں۔مسٹر یوگی نے اس کے بعد کانگریس کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ یوگی حکومت مہاجر مزدروں کی سہولیت کے لئے ہرممکن اقدام کررہی ہے ۔اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی حکومت سے ایک ویڈیو جاری کر کے اپیل کی تھی کہ کانگریس کی ایک ہزار بسیں مہاجر مزدوروں کو لانے کے لئے سرحد پر تیار کھڑی ہیں۔ یوگی حکومت کو اس کی اجازت دینی چاہئے ۔وہیں پیر کو کانگریس لیڈر نے دعوی کیا کہ پارٹی نے 1000بسوں کی پوری تفصیلی ریاستی حکومت کی فراہم کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی مہاجر مزدوروں کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور ابھی تک اضلاع میں 22 کمیونٹی کچن کے ذریعہ 62لاکھ افراد کو کھانے کے پیکٹ فراہم کرچکی ہے ۔