مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل کا مطالبہ

   

جموں: یوا راجپوت سبھا نے منگل کے روز یہاں مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل کے مطالبے کو لے کر ہوئے زبردست احتجاج درج کیا۔ احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے توی برج کو بھی بند کر دیا جس سے ٹریفک کی نقل و حمل ماتثر رہی۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکام ہماری بات نہیں سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مہینے کی23 تاریخ کو اپنے اس مطالبے کو لے کر احتجاج درج کرتے ہیں اور اگر ہمارا مطالبہ فوری طور پورا نہیں کیا گیا تو ہم اگلے ماہ کی دس تاریخ سے مسلسل ہڑتال کریں گے ۔