ممبئی میں زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری
ممبئی : مہاراشٹر میں ممبئی کے پڑوسی ضلع رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس حادثہ کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ وزیراعلی شندے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5،5 لاکھ عبوری راحت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور امدادیکاموں کیلئے پہنچ چکی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گاؤں کے پچاس مکانات میں سے 17تودے کے نیچے دب کر مکمل طو رپر تباہ ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ رات 11 بجے کے قریب ہوئی۔ 19 جولائی کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میںاس وقت کم از کم 100 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔حالانکہ این ڈی آر ایف کے اہلکار جمعرات، 20 جولائی 2023 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وزیراعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں سمیت مہاراشٹرا میں شدید بارش ہورہی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ممبئی میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو آج بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ پال گھر، تھانے، رائے گڑھ، رتناگری، پونے، ستارہ، بھنڈارہ، چندرپور، گڑھ چرولی اور گونڈیا اضلاع سمیت مہاراشٹر کے دس اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور پال گھر میں اگلے تین چار گھنٹے کے دوران رک رک کر اوسط سے لے کر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
