مہاراشٹرا ، کرناٹک اور ٹاملناڈو میں 653مریضوں کی موت

   

نئی دہلی: کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹرا ، کرناٹک اور ٹاملناڈو میں مجموعی طور پر 653 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جو ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 1133 اموات کا 57.64 فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ، جہاں 423 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں کرناٹک میں 141 اور تمل ناڈو میں 89 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ، ملک میں انفیکشن کے 75809نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42,80,423 ہوگئی۔ وہیں 33,23,951افراد انفیکشن سے ٹھی ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں کوویڈ 19 کی وجہ سے 72,775 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس وقت ملک میں 8,83,697فعال معاملے ہیں۔