ممبئی ۔ /24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں اس بار بھی 2014 ء کے الیکشن کی طرح مسلم امیدواروں کی تعداد دس ہے ۔ گزشتہ الیکشن میں جو سینئر مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ، ان میں سے چند اس الیکشن میں ہارگئے ہیں جس میں نمایاں سابق ریاستی وزیر عارف نسیم خان چاندیولی حلقہ اسمبلی ، وارث پٹھان (مجلس ) بائیکہ حلقہ اسمبلی ، آصف شیخ (کانگر یس) مالیگاؤں سنٹرل حلقہ اسمبلی شامل ہیں ۔ جیتنے والوں میں (1) نواب ملک (این سی پی) انوشکتی نگر سے 12751 ووٹ کی اکثریت، (2) رئیس قاسم شیخ (سماج وادی) پارٹی بھیونڈی ویسٹ 1314 ووٹ ، (3) شاہ فاروق انور (ایم آئی ایم) دھولیہ حلقہ اسمبلی سے 3307 ووٹ ، (4) مشرف حسن میاں لال (راشٹروادی کانگریس) کا گل حلقہ اسمبلی 28133 ووٹ ، (5) مفتی اسماعیل قاسمی (ایم آئی ایم) مالیگاؤں سنٹرل حلقہ اسمبلی 38519 ووٹ ، (6) ابو عاصم اعظمی (سماج وادی پارٹی) مانخورد شیواجی نگر حلقہ اسمبلی 25601 ووٹ ، (7) امین پٹیل (کانگریس) ممبادیوی حلقہ اسمبلی 23655 ووٹ ، (8) عبدالستار عبدالنبی (شیوسینا) سیلوڈ حلقہ اسمبلی 5790 ووٹ ، (9) ذیشان بابا صدیقی (کانگریس) باندرہ ویسٹ حلقہ اسمبلی 5790 ووٹ ، (10) اسلم شیخ (کانگر یس) ملاڈویسٹ سے 10213 ووٹ کی اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔