ممبئی : مہاراشٹرا اسمبلی میں آج بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گو سوامی کے خلاف تحریک مراعات پیش کی گئی۔ ممبئی میں رناوت نے جو تبصرہ کئے ہیں اس پر یہ تحریک لائی گئی ہے۔ ان تبصروں میں سے ایک تبصرہ یہ بھی تھا کہ ممبئی پاک مقبوضہ کشمیر کی طرح ہے۔ شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت سے کنگنا کی ان بن کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ اسی بنیاد پر ارنب گو سوامی کے خلاف بھی مہاراشٹرا کے دونوں ایوان میں تحریک پیش کی گئی کیونکہ ارنب نے چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کیخلاف توہین آمیز ریمارک کئے تھے۔