مہاراشٹرا: باپ نے بچوں کے سامنے ماں کا قتل کردیا

,

   

تھانے: ایک 32 سالہ شخص نے جھگڑے کے بعداپنے دو چھوٹے بچوں کے سامنے اپنی بیوی23 سالہ سپنا شیکھر وانی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ تھانے ضلع بھیونڈی ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔اس نے یہ قتل کر نے کے بعد یہ کہہ کر گھر سے نکل گیا کہ وہ خودکشی کرنے جارہا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی سپنا کا تکیہ سے منہ سے دبا کر انہیں موت کی نیند سلادی۔ انہیں دو بچے ہیں۔

ایک پانچ سالہ لڑکی اور ایک 8 ماہ کا لڑکا ہے۔ پولیس انسپکٹر کرائم منیش پاٹل نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص نے یہ اقدام کرنے کے بعد اپنے چاچا کو فون کے ذریعہ بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ہے اور وہ بھی قتل کرنے جارہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس فوری مقام واقعہ پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتاتھا۔ اس انتہائی اقدام کے پیچھے اصل کیا سبب تاحال سامنے نہیں آئی۔