مہاراشٹرا: بی جے پی رکن اسمبلی کی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ

,

   

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے شہر کلیان میں بی جے پی رکن اسمبلی نے شیو سینا ایکناتھ شنڈے گروپ کے قائدین پر پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کری۔ یہ واقعہ ہل لائن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اراضی کے تنازعہ میں کل یہ تمام قائدین شکایت کیلئے ہل اسٹیشن پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے مہیش گائیکواڑ اور ان کے ساتھیوں پرفائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔جملہ 6 راونڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں مہیش گائیکواڑ کے علاوہ ایک شخص بھی زخمی ہو گیا دونوں زخمیوں کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کو حراست میں لے لیا۔گنپت گائیکواڑکا کہنا ہے کہ انھوں نے شخصی حفاظت کیلئے فائرنگ کی تھی۔گنپت گائیکواڑ بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ ممبئی سے تقریبا 40 کلومیٹر دورکلیان مشرقی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ڈی سی پی ) سدھاکر پاٹھارے نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے۔