مہاراشٹرا : بی جے پی کو 43 نشستوں کا دعویٰ مضحکہ خیز

   

ممبئی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی کے اِس دعوے کا مضحکہ اُڑایا کہ وہ مہاراشٹرا میں آنے والے عام چناؤ میں 48 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ 43 جیت لے گی۔ شیوسینا نے اِس دعوے کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کی صورتحال مایوس کن ہے اور تعجب کیاکہ کس طرح بی جے پی اِس قدر نشستیں جیتنے کا سوچ سکتی ہے جبکہ پارٹی زیراقتدار ریاست بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔