واسائی (مہارشٹرا): ایک خاتون اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو جان سے ماردینے کی کوشش کررہی تھی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ واسائی ضلع کے مانک پور علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنے شوہر کو برقی وائر سے شاک دینے کے بعد اسے باتھ ٹب میں ڈال دیا اور اسے ہتھوڑی اور کھانا پکانے والے کوکر سے مارنے پیٹنے لگی۔“ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔اور شوہر کو مقامی دواخانہ میں شریک کروایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تاہم اس با ت کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس خاتون نے کیوں اس طرح کی حرکت کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔