٭ مہاراشٹرا سے لاپتہ 17 سالہ لڑکی چند دن بعد نیوی ممبئی واپس ہوگئی جس نے ڈی آئی جی نشیکانت مورے پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ دہرہ دوون میں لڑکی کا پتہ چلایا گیا جو ایک 19 سالہ لڑکے کے ساتھ پائی گئی۔ پولیس نے اغواء اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ لڑکی گھر چھوڑنے سے قبل مبینہ طور پر ایک خودکشی نوٹ بھی گھر پر چھوڑا تھا۔