مہاراشٹرا : فڑنویس نے شنڈے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا، خواتین اور کسانوں کو راحت

   

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کے لیے ایکناتھ شندے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔حکومت نے کام کرنے والی خواتین کے لیے پروفیشنل ٹیکس ریلیف، خواتین کے لیے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس کے کرایے میں آدھی رعایت اور بچیوں کے لیے ایک نئی اسکیم کے ساتھ ساتھ کسانوں کو 6,000 روپے کی امداد اور فصل بیمہ اسکیم کی تجویز پیش کی ہے۔