مہاراشٹرا میں بھی یکساں سیول کوڈ کی تیاریاں

,

   

ممبئی : /10 جولائی (ایجنسیز) مہاراشٹرا حکومت نے ریاست میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی سمت پیشرفت کرتے ہوئے اس کا مسودہ تیار کرنے اور مختلف قانونی ، سماجی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کے اس اقدام پر جہاں آئندہ قانون سازی کے امکانات پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے وہیں اس معاملے پر مختلف طبقات ، خصوصاً اقلیتی حلقوں میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے اور وسیع مشاورت کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ سبکدوش جج جسٹس رنجنا دیسائی کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی یکساں سیول کوڈ سے متعلق تمام قانونی ، سماجی اور انتظامی امور کا تفیصلی جائزہ لے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی مختلف متعلقہ فریقوں، ماہرین اور دیگر طبقات کی آرا حاصل کرنے کے بعد اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔ اس مقصد کیلئے کمیٹی کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔