مہاراشٹرا میں خوفناک سڑک حادثہ 10 افراد ہلاک کئی زخمی

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں ناسک-شرڈی ہائی وے پر ایک بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 34 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح سنار-شرڈی ہائی وے پر پاٹھارے گاؤں کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے احمد نگر میں شرڈی سائی بابا مندر میں یاتریوں کو لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔