مہاراشٹرا میں درگاہ کی زمین ہڑپنے والے 15افراد کے خلاف مقدمہ

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے بیڑ ضلع میں واقع حضرت شہنشاہ ولی عرف کوچک شاہ ولی کی درگاہ کو وقف کی گئی زمین جعلی دستاویزات کے ذریعے ہڑپ کرنے والے 15؍اافراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔یہ ایف آئی آر امین الزماں نے درج کرائی ہے جو بیڑ ضلع وقف بورڈ کے آفیسر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کل آئی پی سی کی دفعہ 409،420، 467، 468،471، 34؍ اور42؍اے کے تحت درج کرائی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیڑ میں مشہور حضرت شہنشاہ ولی عرف کوچک شاہ ولی درگاہ کے لئے نظام کے دور سے 796؍ایکڑ 37گنٹہ زمین وقف ہے جس میں کچھ زمینوں کے اصل کاغذات میں خرد برد کرکے نیز جعلی کاغذات کے ذریعے پاتوروڈ کے رہنے والے حبیب الدین سردارالدین الدین صدیقی نے اپنے اور اپنے تین بھائیوں کے نام کروالی ہیں جبکہ دیگر 12لوگوں نے بھی اسی طرح سے زمینوں میں خرد برد کی ہیں۔شیواجی نگر بیڑ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں بیڑ ضلع وقف بورڈ کے آفیسر نے زمین کے تعلق سے پورے کوائف بیان کئے ہیں۔