سانگلی: مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے چندولی آبپاشی ڈیم علاقوں میں چہارشنبہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق چہارشنبہ کی صبح 4 بجکر 47 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث ان علاقوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی آبپاشی کے ڈیموں کو کوئی خطرہ ہے ۔
پاکستانی درانداز گرفتار
جالندھر : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی شہری کو پنجاب کے امرتسر سرحد سے گرفتار کیا ہے ۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کو بتایا کہ آج صبح امرتسر ضلع کے سرحدی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والے ایک شخص کی مشکوک سرگرمی دیکھی، جو بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کو عبور کر کے آگے سرحدی حفاظتی باڑ کی طرف بڑھ رہا تھا۔