ناسک: مہاراشٹرا کے دھولے ضلع میں ممبئی آگرہ ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دو بچے زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب ایک کار نزدیک میں واقع ایک جگہ جا رہی تھی۔ اسی دوران نردانہ ٹاؤن کے قریب کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں تین ایک ہی خاندان کے افراد تھے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سندیپ شیواجی چوان، مینا سندیپ چوان، جانوی سندیپ چوان اور ہتیش ارون چودھری (ڈرائیور) اور دھولے کے ٹریکٹر ڈرائیور پانڈورن دھونڈو مالی کے طور پر ہوئی ہے ۔