مہاراشٹرا میں صدر راج کیلئے اتھاولے کی صدر کووند سے نمائندگی

   

ممبئی : مرکزی وزیر رام داس اتھاولے نے جمعرات کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور سابق کمشنر پولیس ممبئی پرمبیر سنگھ کے ریاستی وزیرداخلہ کے خلاف کرپشن کے سنگین الزام کے تناظر میں مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کردینے پر زور دیا۔ انہوں نے سچن واز کے معاملہ پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اتھاولے نے صدر کووند سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ بعدازاں قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات چیت میں مملکتی وزیر سماجی انصاف نے بتایا کہ انہوں نے مہاراشٹرا میں صدر راج کے سلسلہ میں کووند سے ملاقات کی اور انہیں یادداشت حوالہ کی ۔