مہاراشٹرا پولیس کا حکومت سے طبی الاؤنس میں اضافہ کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ مہاراشٹرا انیل دیشمکھ نے جمعرات کے دن کہاکہ طبی معائنوں کے لئے پولیس ارکان عملہ کو دیئے جانے والے الاؤنس کو سالانہ 500 روپئے کردیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں یہ صرف 2500 روپئے تھا۔ اِس کے باوجود کورونا وائرس کے خوف کے نتیجہ میں معائنوں کی بار بار ضرورت کی وجہ سے طبی معائنوں کا الاؤنس کافی نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے پولیس ملازمین اپنے طبی معائنے کرانے میں تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ چنانچہ اُنھوں نے طبی معائنوں کے الاؤنس میں مزید اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔