مہاراشٹرا کاسیاسی بحران،معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا

   

نئی دہلی :مہاراشٹرا سیاسی بحران سے متعلق ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔پارٹی سے انحراف میں ملوث تمام ایم ایل اے کے خلاف سپریم کورٹ سے کارروائی کی درخواست کی سماعت 29 جون کو ہو سکتی ہے۔مدھیہ پردیش مہیلا کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر نے اپنی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ معاملہ سنگین ہے اس لیے عدالت جلد اس کی سماعت کرے۔سپریم کورٹ نے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اگلے ہفتے بدھ کو سماعت کرے گی۔ مدھیہ پردیش مہیلا کانگریس کی صدر جیا ٹھاکر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں منحرف ایم ایل اے کو 5 سال تک الیکشن لڑنے سے روکنے کی ہدایت مانگی گئی ہے۔