ممبئی: بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا حکومت نے کورونا وائرس کے معائنہ آر ٹی ۔ پی سی آر اور اینٹی باڈی معائنوں کی خانگی لیبارٹریز کو اجازت دی اور مرکز کی کسی ایجنسی کو ذمہ داری نہیں سونپی جس کے نتیجہ میں 270 کروڑ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے ۔ بی جے پی لیلار پراوین ڈاریکر نے یہ بات کہی ۔ کونسل میں قائد اپوزیشن نے یہ ادعا کیا کہ ایچ ایل ایل کے لائیف کئیر لمیٹیڈ کی جانب سے یہ معائنے انتہائی کم قیمت پر کئے جا رہے تھے لیکن ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے خانگی لیبارٹریز کو اس کی اجازت دی جس کے نتیجہ میں 270 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس لوٹ مار کی ایک موظف جج کے ذریعہ تحقیقات کی جانی چاہئے۔