مہاراشٹرا کو تیسرا نائب وزیراعلیٰ ملے گا ، راؤت کا طنز

   

ممبئی: شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رہنما سنجے راوت نے جمعہ کو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں شیو سینا میں دراڑ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کو ان کی پارٹی سے تیسرا نائب وزیر اعلیٰ ملے گا۔ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ پردے کے پیچھے کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں ریاست میں تین نائب وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ایکناتھ شندے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔وہ آج نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔. اس سے پہلے وہ وزیر اعلیٰ تھے۔. وہ کل وہاں نہیں ہوں گے، کیونکہ مہاراشٹر کو اسی پارٹی سے تیسرا نائب وزیر اعلیٰ مل رہا ہے۔. انہیں (شندے) کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔شیو سینا کی اتحادی بی جے پیکی طرف اشارہ کرتے ہوئے، راوت نے الزام لگایا کہ شنڈے مہاراشٹر کے ‘‘دشمنوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔شیو سینا (ادھو) لیڈر کے تبصرے اس کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مہاراشٹر کے وزیر صنعت ادے سانتکو 20 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے اور وہ شنڈے کی قیادت والی شیو سینا کو دو گروپس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔